Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

یہ ’اسٹیلتھ‘ کشتی منٹوں میں آبدوز بن جاتی ہے

Daily Rehbar نومبر 9, 2020 (Last updated: نومبر 9, 2020) 1 minute read
2103172-subseacraftx-1604908585-337-640x480

لندن: برطانیہ میں فوجی کشتیاں اور بحریہ کےلیے دیگر ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنی ’’وکٹا‘‘ نے ’’سب سی کرافٹ‘‘ کے نام سے ایک جدید کشتی تیار کی ہے جو ’اسٹیلتھ‘ ہونے کے علاوہ، ضرورت پڑنے پر صرف چند منٹوں میں کشتی سے آبدوز بن جاتی ہے۔

 

واضح رہے کہ عسکری ٹیکنالوجی کی زبان میں جو چیز ریڈار پر نظر نہیں آتی یا اپنی اصل جسامت سے بہت کم دکھائی دیتی ہے، وہ ’اسٹیلتھ‘ (Stealth) کہلاتی ہے۔

سب سی کرافٹ کو مضبوط اور ہر ممکن حد تک ہلکا رکھنے کےلیے کاربن فائبر کے ساتھ ساتھ خاص طرح کے ’’ڈائی ایب‘‘ (Diab) فوم کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے وزن کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اس میں کُل 8 افراد بیٹھ سکتے ہیں جن میں 6 غوطہ خور سپاہیوں کے علاوہ ایک پائلٹ اور ایک نیوی گیٹر شامل ہیں۔ یہ 39.2 فٹ لمبی اور 7.5 فٹ چوڑی ہے۔

کشتی کے طور پر یہ اپنا 725 ہارس پاور والا ڈیزل انجن استعمال کرتے ہوئے 74 میل فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ تیز رفتار سے سفر کرسکتی ہے، جبکہ اس کی اوسط رفتار 56 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

وکٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ مکمل طور پر ایندھن بھرنے کے بعد یہ 463 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

جب اسے کشتی سے آبدوز بنانا ہوتا ہے تو ایک خاص نظام اس میں پانی بھرنا شروع کردیتا ہے، جس کے دو منٹ بعد ہی یہ آبدوز کی طرح پانی کی گہرائی میں اترنے لگتی ہے۔

اس مقصد کےلیے ’سب سی کرافٹ‘ میں سوار تمام افراد پہلے ہی سے غوطہ خور ماسک اور لباس پہنے ہوتے ہیں، جن میں سانس لینے کا نظام اس کشتی پر موجود ’اوپن ایئر سرکٹ سسٹم‘ سے منسلک ہوتا ہے۔

یہ واٹرپروف نظام خاصی گہرائی میں جانے کے بعد بھی پانی سے متاثر نہیں ہوتا اور آبدوز میں سوار تمام عملے کو 4 گھنٹے تک آکسیجن کی فراہمی جاری رکھ سکتا ہے۔

آبدوز میں تبدیل ہوجانے کے بعد یہ کشتی اپنے 6 الیکٹریکل تھرسٹرز استعمال کرتی ہے جو اسے زیرِ آب رہتے ہوئے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے لے کر 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار پر آگے بڑھاتے ہیں۔

یہ تھرسٹرز لیتھیم آئن بیٹری پیک سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور ایک بار مکمل چارج ہونے کے بعد کم از کم 2 گھنٹے تک ’سب سی کرافٹ‘ کو زیرِ آب حرکت میں رکھتے ہیں اور اس دوران یہ 46 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

اب تک ’سب سی کرافٹ‘ کے پروٹوٹائپ کو بڑے تجرباتی تالابوں میں آزمایا جاچکا ہے جبکہ کھلے سمندر میں اس کی آزمائشیں اگلے سال 2021 کی جنوری میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: خردبینی سوئیوں والی پٹی سے ملیریا کی 20 منٹ میں تشخیص
Next: کراچی واقعہ؛ سندھ پولیس بھی بغاوت کرنے والے اپنے افسران کیخلاف کارروائی کرے، شبلی فراز

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.