Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

لکڑی کے چولہے پھیھپڑوں کے لیے نقصان دہ ثابت

Daily Rehbar نومبر 30, 2020
2110985-stoves-1606679281-350-640x480

یلیفورنیا: کمپیوٹر ٹوموگرافی اور دیگر ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ لکڑی، کوئلے اور گھاس پھوس کے چولہے سے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ پوری دنیا میں تین ارب افراد مجبوراً اس ایندھن کو استعمال کرتے ہیں اور دھوئیں سے خود کو مجروح کررہے ہیں۔ اس طرح ہر سال 40 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ریڈیولاجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (آر ایس این اے) کی سالانہ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ لکڑی کے برادے اور دیگر اجزا کو جلانے سے زہریلے بخارات اور دھواں خارج ہوتا ہے جو گھر کے اندر آلودگی کو جنم دیتا ہے۔ اس سے بالخصوص خواتین شدید متاثر ہوتی ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف سانس کے مرض میں مبتلا ہوتی ہیں بلکہ حاملہ ہونے کی صورت میں دنیا میں آنے والا بچہ بھی شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

اگرچہ کئی ممالک میں لکڑی اور بایوماس کی بجائے اسمارٹ چولہوں اور دیگر ایندھن کا استعمال بڑھا ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے اور عوام اب بھی لکڑی اور گھاس پھوس ہی استعمال کررہے ہیں۔ پھر شعور نہ ہونے کی وجہ سے اس کی شرح بڑی ہے۔
کیلیفورنیا سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن اور دیگر اداروں کے سائنسدانوں نے لکڑی کے چولہے اور گیس کے چولہا کا موازنہ کیا۔ یہ تحقیقی سروے انڈیا میں کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ ان کے پھیپھڑوں میں مضر گیسیں تھیں کیونکہ لکڑی جلنے سے آلودگی اور بیکٹیریائی اینڈوٹاکسن پیدا ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ پھیپھڑے درست انداز میں گیسوں کا تبادلہ نہیں کرسکتے۔ یہاں تک کہ سروے میں شامل بالخصوص ایک تہائی خواتین کی 50 فیصد تعداد میں پھیپھڑوں کے اندرگیسیں پھنس رہی تھیں اور ان کا صحت مند تبادلہ نہیں ہورہا تھا۔

اس کے بعد کمپیوٹرٹوموگرافی سے بھی مدد لی گئی تو معلوم ہوا کہ اگرچہ چولہے کے دھویں سے ہونے والےنقصان کے باوجود سانس لینے میں کوئی دقت نہ تھی لیکن پھر بھی پھیپھڑوں کا بگاڑ بڑھ چکا تھا۔ پھیپھڑوں کے افعال متاثر تھے اور اندرونی سوزش تیزی سے پھیل رہی تھی۔

دنیا کے غریب ممالک کی حکومتوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ ہرطرح سے لکڑی اور گھاس پھوس سے جلنے والے چولہوں کی حوصلہ شکنی کرے اور انہیں ماحول دوست ایندھن فراہم کیا جائے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کیا ’’خالص آکسیجن سے علاج‘‘ ہمیں دوبارہ جوان کرسکتا ہے؟
Next: وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.