Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان

Daily Rehbar دسمبر 1, 2020
2111786-shiblifaraz-1606830981-614-640x480 (1)

اسلام آباد / لاہور: وفاقی حکومت نے حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوسوں پر پابندی ہے لیکن پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہیں روکیں گے بلکہ کسی کو بھی جلسے سے نہیں روکیں گے، عوام ان لوگوں کا خود احتساب کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ناٹک کر رہی ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے لیکن ملک میں کھلم کھلا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، یہ سلسلہ جاری رہا تو مسائل بڑھیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کےدوران ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ایسے وقت میں جلسے نہ معیشت کے مفاد میں ہیں نہ ملک کے، بلکہ یہ جلسے صحت عامہ کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود عوام کو کورونا میں جھونک رہی ہے، کل ملتان کا جلسہ مکمل طور پر ناکام تھا، اور اس میں بھی مریم نواز سمیت تمام رہنماؤں نے جھوٹ بولے، ملتان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا اور اس میں شرکت نہیں کی، اس جلسے کے لیے 3 ہزار لوگ سندھ سےلائے گئے تھے، اس وبا میں ضابطہ کار کی خلاف ورزی جاری رہی تو مسائل بڑھیں گے۔

لاہور انتظامیہ کا جلسے کی اجازت سے انکار

دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دے رہے کیونکہ حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں جلسوں پر پابندی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے جلسے کی درخواست موصول ہوئی ہے لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: لکڑی کے چولہے پھیھپڑوں کے لیے نقصان دہ ثابت
Next: سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی، رائٹرز

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.