335

گلگت : عمر احسن عالم شمشال ہنزہ میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئ

گلگت(جنرل رپورٹر)پاکستان میں دنیا کے بلند ترین جھیلوں اور بلند ترین میدانوں کی دریافت کے مشن پر گامزن ایم ایم عالم کے بھانجے عمر احسن عالم شمشال ہنزہ میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا عزم لئے، ایم ایم عالم کے بھانجے عمر احسن عالم شمالی علاقہ جات میں دنیا کے بلند ترین جھیلوں اور بلند ترین میدانوں کی دریافت کے مشن پر مصروف تھے اور دوران مشن انہوں نے کئی نئی جھیلیں بھی دریافت کی تھی

اتوار کے روز عمر احسن عالم جھیلوں کے دریافت کے مشن کے دوران شمشا ل ہنزہ میں کیمپ ون جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
عمر احسن عالم کی جست خاکی کو شمشال کے مقامی کوہ پیماوں نے پہاڑ سے ریسکیو کر لیا ہے، جسے گلگت روانہ کر دیا گیا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں