Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ جانیے اس خبر میں

Daily Rehbar فروری 25, 2020
Dubia

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا اور اس سے 47 ہزار ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے، بڑی خوشخبری آگئی۔

دبئی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ، جس سے 47 ہزار ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے ، تنخواہ میں 150 درہم سے 3000 درہم تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بن زاید الفلاسی نے سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہ میں اضافے کی تصدیق کردی ہے ، جس سے 47 ہزار ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

یہ ترامیم دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کے مطابق ہیں اور اس میں سرکاری محکموں کے وہ تمام ملازمین شامل ہیں ، جو 2018 کے دبئی ہیومن ریسورس مینجمنٹ لا نمبر (8) کے تابع ہیں، اس کے علاوہ عارضی یا پارٹ ٹائم ملازمین اور وہ ملازمین جن کی تنخواہ اپنے گریڈسے زیادہ ہے، اس میں شامل نہیں ہیں۔

محکمہ انسانی وسائل کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ تنخواہ میں اضافہ 150 دہم سے 3000 درہم تک کیا جاسکتا ہے، جس کا اطلاق مارچ سے ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کیا تھا ، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا تھا ۔

نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی تھی ، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی نےکی

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گائے، بھینس، بکری، مرغی اکانومی،،،،، تحریر.. حسن نثار
Next: پی ایس ایل فائیو: راولپنڈی اسٹیڈیم پہلی دفعہ 8 میچز کی میزبانی کے لیے تیار

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.