Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

گائے، بھینس، بکری، مرغی اکانومی،،،،، تحریر.. حسن نثار

Daily Rehbar فروری 25, 2020 1 minute read
hassan

’’تھے‘‘ تلخ بہت بندہ ٔمزدور کے اوقات’’ہیں‘‘ تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات اور سچ یہ کہ صدیوں بلکہ ہزاریوں سے ان میں کوئی جوہری تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔

چندرگپت، اشوک ہو، سلاطین دہلی ہوں یا آلِ تیمور اور پھر انگریز۔’’روکھی سوکھی‘‘ اور دو وقت کی روٹی ہی ان کا مسئلہ اور مقدر تھی، ہے اور نجانے کب تک رہے گی۔

بجا کہ ٹیکنالوجی نے معقول تعداد میں متوسط طبقہ پیدا کیا لیکن ’’بندہ ٔمزدور ‘‘ کی اوقات اورکے اوقات کی تلخی میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہی بات دیسی میموں اور کالے پیلے بھورے صاحبان کو سمجھ نہیں آ رہی ورنہ وہ سوشل میڈیا پر گائے، بھینس، بکری، مرغی کی معیشت کا بے رحمانہ مذاق نہ اڑاتے۔دوباتیں سمجھنے کی ہیںاول یہ کہ ڈھور ڈنگر کو ’’مال مویشی ‘‘ کہتے ہیں۔ اسی لئے محاورہ ہے کہ پٹواری کی بھینس مری تو پورا گائوں ’’تعزیت‘‘ کیلئے جمع ہو گیا لیکن جب پٹواری خود مرا تو تعزیت کرنے والے خال خال دکھائی دیئے۔

اشفاق احمد مرحوم نے یونہی نہیں لکھا تھا کہ ’’غریب آدمی مرغی اس وقت کھاتا ہے جب خود بیمار ہو یا پھر اس کی مرغی بیمار ہو‘‘میں نے بھی کبھی لکھا تھا کہ پولٹری کے موجد کا شکریہ ادا کرو ورنہ آج عوام اپنی اولادوں کو چڑیا گھر لے جا کر مرغا مرغی کے ’’درشن‘‘ کراتے اور بتاتے کہ بچو!ہمارے بزرگ کبھی کبھی یہ پرندہ نما کھایا بھی کرتے تھے۔کبھی غور کریں ’’بندۂ مزدور‘‘کی زندگی بیحد BASIC تھی اور ہے جسے نہ کبھی کوئی بادشاہت تبدیل کر سکی نہ جمہوریت نہ فوجی آمریت۔

نہ کوئی ’’قائد عوام‘‘ اصل عوام کو کوئی ریلیف دے سکا نہ کوئی ’’مرد مومن مرد حق‘‘ ان کی ’’پوٹلیاں‘‘ تبدیل کر سکا بلکہ الٹا نوبت لنگرخانوں تک آپہنچی جو اس سے پہلے صرف مزاروں درباروں تک محدود تھے۔اک عجیب وغریب ذاتی تجربہ آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔

جس کا جی چاہے چیلنج کرکے دیکھ لے کہ لاہور جیسے شہر کا بھی حال کیا ہے۔میں نے پہلا گھر 1980-81ء میں بنایا تو پہلی بار بغور ’’بندۂ ٔمزدور‘‘ کی ’’لنچ پوٹلیوں‘‘ کا جائزہ لیا۔

رنگین سی پوٹلی میں دو تین پراٹھے یا موٹی روٹیاں، گُڑ، پیاز، کوئی سوکھا سالن(سبزی دال) یا ایسا آملیٹ جس میں پیاز وغیرہ ٹھوک کے ڈالا گیا ہوتا۔پھر چھ سات سال بعد بیدیاں روڈ پر ’’ٹھیٹھر‘‘ نامی گائوں میں فارم ہائوس بنایا جب اس کا رواج ہی نہ تھا۔فارم ہی فارم تھا جس میں بانس لگوائے’’ ہائوس ‘‘ بہت مختصر لیکن خاصی اونچائی پر تھا۔

اس کی تعمیر میں بھی ’’بندۂ مزدور‘‘ کا ’’مینیو‘‘ وہی تھا جو اوپر عرض کر چکا۔پھر 2000ء میں یعنی پندرہ سولہ سال بعد ’’بیلی پور‘‘ آباد کیا اور ’’ہانسی حویلی‘‘ کی تعمیر شروع کی تو بندہ ٔمزدور کا ’’مینیو‘‘ پھر وہی کا وہی تھا۔

مہنگائی جتنی بھی بڑھ جائے، روپیہ جتنا بھی گھٹ جائے، مزدور کا یہ ’’مینیو‘‘ اس کے مقدر کی طرح تبدیل نہیں ہوسکتا جس کی انتہا یہ کہ تقریباً تین ساڑھے تین سال پہلے جب موجودہ گھر زیر تعمیر تھا، میں نے بیسمنٹ میں سب مزدوروں کو ایک بار پھر باجماعت ’’لنچ‘‘ کرتے دیکھا تو صرف پیکنگ میں یہ ’’تبدیلی‘‘ نظر آئی کہ اس بار ’’پوٹلیاں‘‘ کپڑے کی نہیں پلاسٹک کی تھیںلیکن ’’مینیو‘‘سوفیصد وہی تھا۔ نہ کھانا تبدیل ہوا تھا نہ کھانے والے نہ ان کے نصیب۔

صدیوں نہیں ہزاریوں کی بھوک ہے جو ان کے DNAمیں بھی ڈیرے ڈالے بیٹھی ہے کہ جو اب متمول بھی ہو چکے لیکن حالت یہ کہ شادیوں وغیرہ پہ کھانا ’’کھلتا‘‘ ہے تو لوگ بھی ’’کھلتے‘‘ ہیں جو جمہوریت کا حسن بھی ہے اور بہترین انتقام بھی۔

کبھی سیاسی پارٹیوں کے اجتماعات پر سالگرہ کے کیکوں پر ’’یلغار‘‘ دیکھی ہے آپ نے؟’’دشت تو دشت ہیں’’دیگیں‘‘ بھی نہ چھوڑی ہم نے‘‘عرض کرنے کا مقصد یہ کہ ’’پیٹ بھرے‘‘ (؟)نہیں جانتے کہ گائوں کے کسی عام ’’کمی‘‘ …. ’’مزارع‘‘کے گھرانے میں گائے، بھینس، بکریوں اور چند مرغیوں کا مطلب کیا ہے۔یہ بیچارے اپنے جانوروں کی خدمت کرتے ہیں، مفت کی چرائی کے ساتھ یہ ان کا علاج بھی عموماً خود ہی کرلیتے ہیں۔ان کا دودھ، دہی، گھی، لسی ان کا من وسلویٰ ،کچھ کھالیا کچھ بیچ لیا۔یہاں تک کہ گوبر کی کھاد یا اپلے بھی ’’مال‘‘ ہے اور جب دیسی انڈا بکتا ہے تو یہ کوئی ’’دیسی میم‘‘ سوچ بھی نہیں سکتی کہ ان انڈوں سے کیا برآمد ہوتا ہے۔

گائے، بھینس، بکری، مرغی، بچہ دیدے تو یہ ’’لاٹری‘‘ سے کم نہیں ہوتا۔مبارکبادیں وصولتے اور خوشی سے پھولتے ہیں۔ گائے، بھینس، بکری امید سے ہو تو کہتے ہیں ’’ہری‘‘ ہو گئی جیسے کھیتی ہری ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔

اس لئے اس پروگرام کو ’’جگتیں‘‘ نہ ماریں اور دعا دیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح اسے بھی افسران اور وچولے ہی نہ لے اڑیں۔اس پروگرام میں خامی ہی صرف یہ ہے کہ ڈاکیئے ہی ڈاک غائب نہ کر دیں۔’’مال مویشی ‘‘ دیانتداری سے بندۂ مزدور تک پہنچ گیا تو اسے خاصی ریلیف مل سکتی ہے کہ ریلیف کی اقسام اور سائز اپنا اپنا ہوتا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: عمران خان کو ووٹ دینے پر غلط ثابت ہوا تو معافی مانگ لوں گا، فرحان سعید
Next: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ جانیے اس خبر میں

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.