Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 10 افراد جاں بحق، 32 زخمی

Daily Rehbar مارچ 5, 2020
2011760-building-1583395374-779-640x480

 

کراچی میں عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملبے سے اب تک 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور 32 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یحیی ولد خرم، حیدر ولد خرم ، خواتین میں مریم، حرا ولد عبدالرشید، ایک 40 سالہ خاتون، غلام مصطفی ولد عطا محمد سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکین بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، گرنے والی عمارت سے متصل عمارت بھی ٹیڑھی ہوگئی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اہل محلہ کے مطابق عمارت جمال فاطمہ نامی خاتون کی ملکیت ہے جنہوں نے 74 گز کے رقبے پر خستہ حال پرانے ستونوں پر یہ 5 منزلہ عمارت تعمیر کرائی تھی جس کی چھٹی منزل پر کچھ ماہ پیشتر ہی پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا۔ اس حادثے میں ڈاکٹر جمال فاطمہ کے ایک بیٹے کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

دوسری جانب یوسف پلازہ تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع رہائشی عمارت عبداللہ سینٹر کا چھجا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص فیکٹری ملازم اور فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: تحریک انصاف جی بی کی قیادت آئینی حقوق کے معاملے پر سنجیدہ نہیں) امجدایڈوؤکیٹ
Next: بلتستان یونیورسٹی کا دو روزہ ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہوا

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.