Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

کورونا وائرس اور ہم ،،،،،، تحریر.. سلیم صافی

Daily Rehbar مارچ 7, 2020
saleem safi

چین پاکستان کی طرح غریب اور پسماندہ نہیں بلکہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔ امریکہ کے بعد دوسری بڑی طاقت جس کے بارے میں امریکہ کو خطرہ ہے کہ وہ اس کے مقابلے کی یا پھر اس سے بڑی طاقت بننے جا رہا ہے۔

اس کی تجارت پوری دنیا تک پھیلی ہوئی ہے اور اب وہ بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں سرمایہ کاری اور اثر و رسوخ کا جال پھیلا رہا ہے۔

ماضی میں وجوہات اور تھیں جبکہ اب کچھ اور ہیں لیکن چینی امریکہ سے لے کر یورپ تک اور آسٹریلیا سے لے کر ملائیشیا تک دنیا کے کم و بیش ہر ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

گزشتہ دو عشروں کے دوران دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی دنیا کے لئے سنگین مسئلہ بنی رہی جس کی وجہ سے اسلامی ممالک بالخصوص افغانستان، پاکستان، ایران اور اسی نوع کے دیگر اسلامی ممالک کے شہریوں کو دنیا بھر میں مشکوک نظروں سے دیکھا جا رہا تھا لیکن چینی تب بھی ترقی یافتہ مغربی ممالک کی طرح دنیا بھر میں سینہ تان کر پھرتے رہے۔

وجہ اس کی یہ تھی کہ چین کا مذہب سے کوئی واسطہ تھا اور نہ کسی قسم کی انتہا پسندی یا دہشت گردی چینیوں سے منسوب تھی تاہم کو رونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے دنیا بھر میں چینیوں سے لوگ اسی طرح دور بھاگ رہے ہیں جیسے ہر چینی خودکش بمبار ہو۔ گزشتہ ہفتے مجھے ملک سے باہر ایک عرب ریاست اور ایک مغربی ملک کا سفر کرنا پڑا اور سچی بات یہ ہے کہ مجھے چینیوں پر ترس آنے لگا۔

ہر ایئرپورٹ پر دیکھا کہ چینیوں کو چن چن کر تلاش اور پھر ایک الگ لائن میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔ جہاں بھی دیکھا چینی بےچارے ماسک پہنے اور سر جھکائے ایسے الگ تھلگ کھڑے رہے کہ جیسے وہ انسان نہیں بلکہ کوئی دوسری مخلوق ہوں۔ ہر ایئرپورٹ پر چینیوں کے لئے الگ ہدایات درج تھیں۔

اور تو اور پاکستان جسے چین کا اسرائیل سمجھا جا رہا تھا اور چند روز قبل یہ اعتراض اٹھایا جا رہا تھا کہ پاکستان میں چینی دندناتے پھر رہے ہیں، میں بھی ہوائی اڈوں پر چینیوں کے لئے خصوصی ہدایات کے بورڈز لگا دیے گئے ہیں۔

دورانِ سفر میں نے دیکھا ہر ملک میں امیگریشن پر ہر آنے والے مسافر سے پہلا سوال یہ پوچھا جاتا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران چین کا سفر تو نہیں کیا اور پھر پہلی فرصت میں پاسپورٹ کو اس غرض سے کھنگال لیا جاتا کہ کہیں مسافر چین کے سفر کو چھپا تو نہیں رہا۔

صرف یہ نہیں بلکہ دنیا کے کم و بیش تمام اہم ملکوں نے چین کے ساتھ اپنی پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ تجارت میں بھی غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کتنا بڑا عذاب ہے۔ اس کے عظیم ترین عذاب ہونے کا اندازہ اس سے لگا لیجئے کہ سعودی عرب کو نہ صرف عمرہ سروس معطل کرنا پڑی بلکہ حرم پاک کے گرائونڈ والے حصے میں طواف پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

متحدہ عرب امارات نے تو نمازِ جمعہ کے دوران خطبے کا دورانیہ بھی مختصر کر دیا اور مساجد کے اماموں سے کہا گیا کہ وہ نماز کے دوران مختصر تلاوت کیا کریں تاکہ لوگ جلدی فارغ ہوں۔

بدقسمتی سے پاکستان کورونا وائرس کے دو مراکز یعنی چین اور ایران کےدرمیان میں واقع ہے اور دونوں ممالک کے ساتھ جتنی زیادہ آمد و رفت پاکستان سے ہوتی ہے، دنیا کے کسی اور ملک سے نہیں ہوتی۔ یوں اگر اللہ نے ابھی تک پاکستان کو بڑے پیمانے پر اس وبا سے متاثر ہونے سے بچا رکھا ہے تو یہ اللہ کا خاص کرم ہے۔

چین میں پاکستان کی نسبت صحت کی سہولتیں بہترین ہیں جبکہ ان دونوں ممالک کے لوگ صحت کے معاملے میں پاکستانیوں کی نسبت زیادہ حساس بھی ہیں لیکن اگر ان کی یہ حالت ہو گئی تو خاکم بدہن پاکستان میں اس وبا کے پھیل جانے کے بعد پاکستان کی کیا حالت ہوگی؟ اس تناظر میں تو ضروری تھا کہ پاکستان میں وزیراعظم سے لے کر عام شہری تک ہر فرد دن رات اس وبا کے بارے میں متفکر ہوتا لیکن افسوس کہ حکمران نواز شریف کی صحت کے ایشو کو پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بنا کر پوری قوم کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔

میڈیا پر عورت مارچ کا غلغلہ ہے اور اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ درست ہے یا غلط جبکہ مذہبی لیڈروں کو کورونا کی وبا سے زیادہ عورت مارچ قومی صحت کے لئے مضر نظر آرہا ہے۔ کانپ اٹھتا ہوں جب اس صورتحال کو ذہن میں لاتا ہوں، جب خاکم بدہن پاکستان بھی چین اور ایران کی طرح کورونا وائرس کا شکار بن جائے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انچارج محمد آباد ہسپتال کا ملازمین کیساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے: گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی
Next: گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں بیشمار اقدامات کئے ہیں، سعیدہ مغل

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.