Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پی ایس ایل: ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا

Daily Rehbar مارچ 7, 2020
Peshwar

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں پشاور زلمی کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 7رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کامران اکمل نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور 7رنز بنانے والے امام الحق کے ساتھ ٹیم کو 44رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

اس سے قبل کہ کامران اکمل مزید خطرناک ثابت ہوتے، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے اسپنر ظفر گوہر نے ان کی 37رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

پشاور زلمی نے 9اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے ہی تھے کہ بارش کے سبب میچ کو روک دیا گیا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا حکم دیا۔

ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پشاور زلمی کی ٹیم 7رنز سے آگے تھی اور اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوتا تو یونائیٹڈ کو میچ میں 7رنز سے شکست ہو جاتی۔

میچ میں بارش رکنے پر زلمی کو فتح کے لیے 2اوورز میں 21رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو لیوک رونکی اور رضوان حسین کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

کولن منرو دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی لیکن 52رنز بنانے کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ کے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔

دوسرے اینڈ سے شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور کولن انگرام کے ساتھ ٹیم کو بہتر مجموعے تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

منرو کے بعد شاداب کا ساتھ دینے کولن انگرام آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 76رنز کی شراکت قائم کی جس میں انگرام کا حصہ 41 رنز کا رہا جو حسن علی کی دوسری وکٹ بن گئے۔

شاداب خان اننگز کے 19ویں اوور میں 77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔

آخری اوور میں راحت علی نے صرف 6رنز دیے جس کے سبب یونائیٹڈ کی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔

میچ میں پشاور زلمی نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کے چار سے پانچ کیچز ڈراپ کیے۔

پشاور زلمی کی جانب حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میچ میں شرکت کریں گے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، آصف علی، رضوان حسین، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عاکف جاوید، ڈیل اسٹین اور رومان رئیس

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، امام الحق، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) آج دن کا دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز کا دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔

آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور لاہور دونوں جگہ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث دونوں میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں 10 بجے سے ایک بجے اور لاہور میں رات 9 بجے کے بعد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان اس سے قبل 29فروری کو شیڈول میچ بھی بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں بیشمار اقدامات کئے ہیں، سعیدہ مغل
Next: گلوکار، موسیقاراورشاعر روبوٹ نے اپنا پہلا البم جاری کردیا

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.