Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے

Daily Rehbar مارچ 16, 2020
semifinals

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخرکار اختتام کو پہنچنے والا ہے، کورونا وائرس کے خوف نے شائقین کرکٹ کو میدانوں سے دور رکھا لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پی ایس ایل کا جوش مانند نہ پڑا اور وہ گھروں سے بیٹھ کر پاکستان کی اس کامیاب ترین لیگ سے محظوظ ہورہے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی سے کل پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بھی کل ہی میزبان لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پہلی بار فائنل فور تک رسائی کا سنہری موقع ملا ہے، سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرکے فائنل کھیلنے کا چانس گنوانا نہیں چاہتے، پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں، اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس عمران طاہر، معین علی اور روی بوپارا موجود ہیں۔ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود بیک اپ کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، ہمارے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور پلینگ الیون کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے، روحیل نزیر، خوشدل شاہ ، جنید خان سب لوگوں کو آزمایا سب نے پرفارم کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں، ہم سے زیادہ پریشر حریف ٹیم پر ہوگا، اس وکٹ پر 160 سے زیادہ اسکور جیت کے لیے کافی ہوگا۔ ڈیرن سیمی میچ ونر ہیں، ان کی فٹنس اور فارم کو دیکھ کر کھلانے کا فیصلہ کل کریں گے،خواہش ہے کہ فائنل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلیں۔

شان مسعود او ر وہاب ریاض نے مداحوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام لوگوں سے درخواست ہے باقاعدگی سے ہاتھ دھویں، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حکومت نگر کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، ہم ایک انچ زمین نہیں دینگے، عوامی ایکشن کمیٹی
Next: کرونا ڈارلنگ اور یونیسیف کا حقائق نامہ،…تحریر حسن نثار

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.