Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا کو شکست دینے والی اینٹی باڈیز 3 ماہ میں بہت کم رہ جاتی ہیں، تحقیق

Daily Rehbar جون 29, 2020 1 minute read
2054915-plasmatherapycovidx-1593409440-958-640x480

بیجنگ: کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہو جانے والے لوگ اپنا بلڈ پلازما عطیہ کرنے میں بالکل بھی دیر نہ کریں ورنہ ان کے خون میں کورونا وائرس کو شکست دینے والی اینٹی باڈیز صرف 2 سے 3 ماہ میں بہت کم رہ جائیں گی، اور ان کا بلڈ پلازما مشکل ہی کسی دوسرے مریض کی جان بچا پائے گا۔

چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 74 افراد کا تین ماہ تک مطالعہ کیا، جن میں سے 37 میں کورونا وائرس کی کوئی ظاہری علامات نہیں تھیں جبکہ 37 افراد کورونا وائرس سے بیمار پڑنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں دو طرح کی اینٹی باڈیز کا کردار سب سے اہم پایا گیا ہے: امیونوگلوبیولن جی (IgG) اینٹی باڈیز اور نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز۔ تاہم اب تک کے مشاہدے سے یہی معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا کامیابی سے خاتمہ کرنے میں آئی جی جی (IgG) اینٹی باڈیز زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔

مطالعے کے بعد چینی سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس کی ظاہری علامات والے متاثرین کے خون میں صحت یابی کے 2 ماہ بعد آئی جی جی اینٹی باڈیز کی مقدار اوسطاً 76.2 فیصد تک کم ہوگئی جبکہ نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز کی مقدار 11.7 فیصد کم ہوئی۔

ظاہری علامات کے بغیر ہی کورونا وائرس کو شکست دینے والے متاثرین کے خون میں اسی عرصے کے دوران آئی جی جی اینٹی باڈیز کی مقدار اوسطاً 71.1 فیصد، جبکہ نیوٹرلائزنگ اینٹی باڈیز کی مقدار 8.3 فیصد کم ہوئی۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر میڈیسن‘‘ کی ایک حالیہ اشاعت میں اس تحقیق کی تفصیلات شائع ہوئی ہیں۔

اگرچہ ماہرین نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن تمام اعداد و شمار یہی ظاہر کرتے ہیں کہ وہ لوگ جو کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنا خون عطیہ کرنے؛ ورنہ جتنی دیر کریں گے، ان کا بلڈ پلازما دوسرے بیماروں کےلیے اتنا ہی غیر مفید ہوتا چلا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل
Next: مائیکروسافٹ پاکستانی طلبہ کو گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.