Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں

پاکستان کیساتھ کشمیر کے الحاق کا دن دور نہیں، صدر عارف علوی کا پیغام

Daily Rehbar جولائی 19, 2020 (Last updated: جولائی 19, 2020) 1 minute read
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم الحاق پاکستان پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی۔

 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوگا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھا رہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کشمیر کی عوام کا پاکستان کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی الحاق ہے اس لیے کشمیری ریاست کا پاکستان سے الحاق ضروری ہے۔

راجا فاروق حیدر نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی میں آپ 700 سال بھی لگے رہیں تو مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا، ہمیں دنیا میں انصاف کے اداروں کے پاس جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لسانی اور مذہبی اعتبار سے ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا جزو ہے، 19جولائی کی قرارداد کو ریاست بھر کے عوام کی تائید حاصل تھی، قرارداد میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا فرض ادا کردیا، اب پاکستان کی ذمہ داری ہے، آزاد کشمیر حکومت اور حریت کانفرنس کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

راجا فاروق حیدر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو تجاویز ارسال کردی ہیں کہ کس طرح آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت کو آپس میں مل کر کشمیر پر کام کرنا ہوگا۔

وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا بھر کے ممالک میں کیس کریں گے، کشمیریوں کو بھارتی جیلوں میں نہیں رکھا جاسکتا، قید اور نظربند حریت رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: تمام پاکستانی پائلٹس کلیئر،ملازمتیں بحال
Next: ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات کی نئی پٹاری کھول لی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.