201

ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے خلاف الزامات کی نئی پٹاری کھول لی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے 2009میں پیپلزپارٹی اور کے الیکٹرک کے درمیان خفیہ معاہدہ پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں اہل کراچی پرظلم کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر نوازشات کی بارش کی،پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے بجائے 31ارب کے بقایاجات کس مد میں معاف کردیے؟۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک طرف اہل کراچی کو لوٹتی رہی تو دوسری طرف پیپلزپارٹی سے قرضوں کے نام پر اربوں روپے معاف کراتی رہی،پیپلزپارٹی کا کے الیکٹرک کے تمام خسارے کو حکومتی خسارہ قراردیکر معاف کرنا ملک وعوام دشمنی فیصلہ تھا،کن اختیارات کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت نے کے الیکٹرک کو پاکستان کے قوانین سے متصادم آرڈر پاس کرنے کا اختیار دیا؟پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام دشمن کے الیکٹرک کی پشت پنائی کرتی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں