Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

Daily Rehbar نومبر 10, 2020
2103582-pakwon-1605014467-192-640x480

راولپنڈی: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئںٹی میں زمبابوے کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں مکمل کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور حیدر علی نے کھیل کا آغاز کیا تاہم فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے میچ کے ہیرو حیدر علی نے 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے بعد عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ کریز پر آئے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ عبداللہ 33 گیندوں پر 41 اور خوشدل شاہ 15 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی زبردست بولنگ کے باعث مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز ہی بناسکی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق آج ڈیبیو میچ کھیلیں گے، عماد وسیم اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد حفیظ اور وہاب ریاض 11 رکنی ٹیم میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کوہرا دیا تھا یوں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی تھی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آرمینیا کے ہتھیار ڈالنے پر آذربائیجان میں جشن، نگورنو کاراباخ میں روسی فوج تعینات
Next: زخموں کو تیزی سے درست کرنے اور نشانات مٹانے والا ہائیڈروجیل

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.