Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

آرمینیا کے ہتھیار ڈالنے پر آذربائیجان میں جشن، نگورنو کاراباخ میں روسی فوج تعینات

Daily Rehbar نومبر 10, 2020
2103551-azerbijanarmeniaandrussiaceasefire-1605001233-794-640x480

ماسکو: آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ پر تنازع کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آرمینیا تمام علاقوں کو آذربائیجان کے حوالے کردے گا اور وہاں روسی فوج کے دستے بطور ’’پیس میکر‘‘ تعینات کیے جائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 6 ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں دو ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں اور بھاری مالی نقصان کے بعد تنازعے کے حتمی خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے فیس بک پر معاہدہ طے پانے اور رات ایک بجے سے عمل درآمد کرنے سے متعلق جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایک ایسا درد ہے جس کا اظہار ممکن نہیں۔
یہ خبر پڑھیں : روس کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان

آرمینیا کے وزیراعظم اپنی شکست پر افسردہ ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے ہار نہیں مانی ہے۔ ہمیں فتح نہیں ملی لیکن یہ ہمارے قومی اتحاد اور ایک نئے عزم کا موجب بنے گا۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیراعظم نے اس معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کا معاہدے پر اتفاق اور زیر تسلط علاقے واپس کرنا دراصل آذربائیجان کی کامیاب فوجی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

آرمینیائی وزیراعظم کی فیس بک پوسٹ کے بعد آذربائیجان اور روس کی جانب سے بھی نگورنو کاراباخ پر معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ معاہدہ آذربائیجان فوج کے دوسری بڑے شہر شوشی سے آرمینیائی فوج کا قبضہ واگزار کرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : آرمينيا اور آذربائيجان جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامند

روس کے صدر پوتن نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت یکم دسمبر تک آرمینیا اپنے زیر تسلط آذربائیجان کے علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔

اس حوالے سے روس کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کے دستے بطور پیس میکر نگورنو کاراباخ کی سرحدوں پر پانچ سال کے لیے تعینات ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیں : آرمينيا اور آذربائيجان کی افواج آمنے سامنے، مسلح جھڑپ میں 23 ہلاکتیں

روسی وزارت دفاع کے مطابق نگورنو کاراباخ کی جانب 1 ہزار 960 فوجیوں کو روانہ کردیا گیا ہے جن کی تعیناتی نگورنو کاراباخ کی سرحد اور دونوں ممالک کے درمیان کوریڈور پر ہوگی۔

واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو عالمی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن یہاں اکثریت آرمینیائیوں کی ہے جنہیں روس کی حمایت حاصل ہے۔ آرمینائی قوم پرست نگورنو کاراباخ کی علیحدگی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کراچی واقعہ؛ سندھ پولیس بھی بغاوت کرنے والے اپنے افسران کیخلاف کارروائی کرے، شبلی فراز
Next: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.