Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

میں کس گلی میں کھیلوں؟ تحریر،،، اکرم ثاقب

Daily Rehbar ستمبر 30, 2019 1 minute read
mekisgalimekhelon

تہذیب اپنے زوال کی اتھاہ گہرائی تک پہنچ چکی۔ وہ معصوم کلیاں اور پھول جو گلشن ہستی کا ساماں تھے، آج ہوس پرست درندوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ وہ نازک کونپلیں جو ابھی تنے سے نکلی ہی ہوتی ہیں، کاٹ لی جاتی ہیں۔ لاشے بکھرے پڑے ہیں جس گلی میں جاؤ، جس محلے میں جاؤ، جس شہر کا رخ کرو، ہر طرف یہی وحشت نظر آتی ہے۔ انسان انسان کو ڈھونڈ رہا ہے کہ وہ کہاں گیا۔ کبھی بچپن بھی ہوا کرتا تھا اور لڑکپن بھی، یہ دونوں ادوار حیات نہایت پاکیزہ گردانے جاتے تھے، مگر آج بچپن کا دوسرا نام خوف ہے۔ مائیں جلد سے جلد اپنے نازک پھولوں کو تناور درخت دیکھنا چاہتی ہیں کہ کہیں یہ ان بھیڑیوں کے ہتھے نہ چڑھ جائیں جو ہر گلی کے موڑ پر اپنی خونیں نظریں گاڑے پاگل ہوئے جاتے ہیں۔

یہ جوظالم ہیں یہ بھی تو کسی نے جنم دیئے ہیں اور جنم دے کر شائد کوڑے دان میں پھینک دیئے۔ بھوک اور ہوس کے کوڑے دان میں۔ یہ اپنے ہی گھروں میں شائد ایسا تماشا دیکھتے رہے ہیں۔ شائد ان کے سامنے ان کی مان بہن کی عزت بے معنی رہی ہے۔ شائد ان کے ہاں عزت کا تصور ہی نہ رہا ہو، تبھی تو وہ عمر کی تفریق بھی کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے تقسیم ہوئے ہیں کہ بس گناہ ہی جمع کیے جارہے ہیں۔ اور آخر لاکھ چھپنے کے بعد تختہ دار پر مصلوب ہوہی جاتے ہیں۔ یہ درندے ہمارے اس شکستہ معاشرے کے جنگل کے بادشاہ ہیں۔ یہ ہمیں ہمارا ہی آئینہ دکھاتے ہیں۔ ہم انہیں کوستے ہیں، انہیں گالیاں دیتے ہیں، انہیں معاشرے کا ناسور سمجھتے ہیں، مگر یہ ہماری ہی پیداوار ہیں۔ ہم نے ہی انہیں پالا ہے۔ ہم نے ہی انہیں اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے کہ اب یہ سانپ اپنے ہی بچوں کو کھائے جارہے ہیں۔

انہیں کس نے پناہ دی؟ ضرور کسی صاحب ثروت اور صاحب جاہ و حشمت نے اپنی پیٹھ پیچھے انہیں چھپایا۔ انہیں شہ ملی اور یہ اور آگے بڑھے۔ اس ناہنجار مقتدر کو انہوں نے اپنا آلہ کار بنایا، اسے کچھ پرچیاں دیں یا اس کےلیے کوئی دوسرا جرم کیا، اس کا جرم اپنے سر لیا اور اس نے انہیں سر پر بٹھا لیا کہ یہ پاگل کتے ماؤں کے آنگن اجاڑتے پھریں۔ کہیں کوتوال نے اپنے بھتے کےلیے انہیں نظر انداز کردیا اور کہیں عزت کے مارے والدین خاموشی اختیار کرگئے۔

اب معصوم بچے گھر سے نکلتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں۔ انہیں اب یہ اود بلائیں نظر آنے لگی ہیں۔ انہیں ماں باپ نے ان سے خوفزدہ کردیا ہے۔ ان کے کھیل کود کے دن اب خوف کے سائے میں بند کمروں میں کٹتے ہیں۔ اب وہ باہر نکلنے سے پہلے پوچھتے ہیں کہ امی کس گلی میں جا کر کھیلنا ہے؟ وہ محلہ جو ان کا بہت بڑا کھیل کا میدان تھا، وہ گاؤں جو ان کی جاگیر تھا، جہاں چاہتے تھے وہیں جاتے تھے، سب ان کے ماں باپ تھے، بہن بھائی تھے۔ اب وہ سارے انہیں اپنے دشمن اور شیطان نظر آتے ہیں۔ تبھی تو گھر سے نکلتے وقت اپنے والدین کو دو تین مرتبہ گلے لگاتے ہیں کہ پتہ نہیں کس گلی کے کس نکڑ پر بھیڑیا کھڑا ہو اور بعد میں گلے ملنے کا موقع ہی نہ ملے۔

نوٹ: روزنامہ رہبر گلگت بلتستان اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ
rahbargb@gmail.comپر ای میل کردیجیے

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلیشئر گرافٹنگ مہم، 15 رُکنی ٹیم 4340 میٹر کی بُلندی پر پہنچ گئی
Next: وزیر اعلیٰ ایک پل اور 9 کلومیٹر روڈ کشادہ کر کے چکرکوٹ کی عوام کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: سابق سینئر نائب صدر وبانی رہنما جہانزیب خان

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.