Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی،رتھ فاؤ انٹر کالج فار گرلز” منصوبے کا ٹھیکیدار گرفتار

Daily Rehbar نومبر 7, 2025 1 minute read
square-1-1-1762512043791

ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام “رتھ فاؤ انٹر کالج فار گرلز، سلطان آباد” منصوبے سے منسلک ٹھیکیدار کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے جاری تحقیقات کے دوران منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے شواہد ملنے پر متعلقہ ٹھیکیدار کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کو فوری طور پر ACE پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف درج ایف آئی آر کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس کیس سے متعلق مزید شواہد اور متعلقہ افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ ادارہ گلگت بلتستان میں سرکاری منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر
Next: کراچی میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما سجاد ولی حیدر کی اہم ملاقات

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.