Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

جنوری میں انتخابات پر نظرِ ثانی کا مطالبہ، الیکشن کمیشن سے مناسب موسم میں پولنگ کی اپیل

Daily Rehbar دسمبر 13, 2025 1 minute read
square-1-1-1765645687096

صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان شیخ میرزا علی نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی برائے 2026-2031 کے انتخابات کے جاری کردہ شیڈول پر نظرِ ثانی کی جائے، کیونکہ جنوری میں سخت موسمی حالات کے باعث ووٹنگ ٹرن آؤٹ نہایت کم رہنے کا خدشہ ہے۔

اپنے اخباری بیان میں شیخ میرزا علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے دوسری مرتبہ انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ عملے کی تعیناتی بھی کر دی ہے، تاہم موجودہ موسمی صورتحال میں بھرپور اور مؤثر انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی بنیاد ہے، مگر اس کے ساتھ ووٹروں کی پولنگ اسٹیشن تک رسائی اور آگاہی مہم بھی الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی اکثریتی آبادی جمہوریت کو معاشرتی نظم و نسق کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہے، جس کی بنیاد حقِ رائے دہی ہے، اور وہی معاشرے کامیاب ہوتے ہیں جہاں ووٹنگ ٹرن آؤٹ زیادہ ہو۔ ان کے مطابق جنوری اور فروری میں شدید سردی اور گرم علاقوں کی طرف ہجرت کے باعث ووٹرز کی بڑی تعداد حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہ سکتی ہے۔

شیخ میرزا علی نے تجویز دی کہ ماہِ رمضان کے بعد انتخابات کرانے سے بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جس سے نہ صرف ووٹرز کو اپنے امیدوار کے انتخاب کے لیے مناسب وقت میسر آئے گا بلکہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بھی خاطر خواہ رہے گا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ عوامی مفاد اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے انتخابی شیڈول پر ازسرِنو غور کیا جائے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا احسن اقبال کے دورۂ گلگت پر شدید ردعمل
Next: ہنزہ کی سیاست میں نئی پیش رفت، میر سلیم خان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.