Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا احسن اقبال کے دورۂ گلگت پر شدید ردعمل

Daily Rehbar نومبر 27, 2025
square-1-1-1764256393363

ن لیگ کی وفاقی حکومت پر “ترقی دشمنی” اور منصوبوں کی تباہی کے سنگین الزامات

گلگت (پریس ریلیز/اسٹاف رپورٹ) — پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حالیہ دورۂ گلگت اور ان کے انتخابی بیانات کو “کھوکھلے نعرے” قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ ن لیگی حکومت کے گزشتہ تین سالہ دور میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو منظم انداز میں روکنے کی ذمہ داری خود احسن اقبال پر عائد ہوتی ہے، جنہیں پی ٹی آئی نے ’’جی بی دشمنی کا ماسٹر مائنڈ‘‘ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی پلاننگ ڈویژن نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر کے 400 ارب روپے مالیت کے وہ تمام منصوبے بند کر دیے جو بانی چیئرمین عمران خان کے ترقیاتی پلان کا حصہ تھے۔ ان منصوبوں میں گلگت–شندور روڈ، استور ویلی روڈ، شاہراہِ نگر، داریل–تانگیر ایکسپریس وے اور متعدد پاور پراجیکٹس شامل تھے۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ احسن اقبال نے غواڑی اور تھک نیاٹ پاور پراجیکٹس ختم کر دیے جبکہ عطاآباد اور ہینزل پاور پراجیکٹس بھی مؤخر کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں آج گلگت بلتستان شدید توانائی بحران کا شکار ہے۔ ترجمان کے مطابق ’’موجودہ تاریکیوں کے اصل ذمہ دار احسن اقبال اور ن لیگ ہیں۔‘‘

پی ٹی آئی جی بی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے گلگت بلتستان کی سالانہ اے ڈی پی کو بھی منجمد رکھا گیا، جس کے باعث سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے قلیل دور میں شروع کیے گئے اربوں روپے کے منصوبے روک دیے گئے۔ پارٹی نے احسن اقبال کو ’’قومی مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ دو سال سے زائد عرصے میں ارکانِ اسمبلی کو ایک بھی نئی اے ڈی پی اسکیم کی اجازت کیوں نہ دی گئی؟

پارٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی خدمات بھی یاد دلائیں کہ انہوں نے کم وقت اور مشکل معاشی حالات کے باوجود جگلوٹ–سکردو روڈ، گلگت امراض قلب ہسپتال اور گلگت کینسر ہسپتال جیسے اہم منصوبے مکمل کروائے۔

بیان کے آخر میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی سیاسی حیثیت ختم ہو چکی ہے، اور ’’وفاقی کابینہ سمیت مریم نواز اگر پوری قوت کے ساتھ بھی گلگت بلتستان آجائے تو بھی ن لیگ کی کامیابی ناممکن ہے۔‘‘ پارٹی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ’’فارم 47 کی رکاوٹیں توڑ کر گلگت بلتستان میں قیدی نمبر 804 کی حکومت قائم ہوگی۔‘‘

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کابینہ کی تشکیل پر پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا نگران وزیر اعلیٰ کو اہم پیغام
Next: جنوری میں انتخابات پر نظرِ ثانی کا مطالبہ، الیکشن کمیشن سے مناسب موسم میں پولنگ کی اپیل

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.