55

ولیم شیکسپیئر کا کھیل 101 سال بعد لائبریری کو لوٹا دیا گیا

امریکا میں ایک لائبریری کو 101 برس بعد مشہور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کے کھیل ’لائف آف کنگ ہنری دی ففتھ‘ کا ایک نسخہ لوٹا دیا گیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی پیٹرسن پبلک لائبریری کے منتظمین نے بتایا کہ سنتھیا ڈیلہئی نامی ایک خاتون اپنی دادی کے انتقال کے بعد ان کی اشیاء کی چھان بین کر رہیں تھیں تو انہیں 1923 میں لائبریری سے نکلوائی گئی یہ کتاب ملی۔ جس کے بعد انہوں نے لائبریری سے رابطہ کیا اور کتاب واپس کرنے کے انتظامات کیے۔

لائبریری کے ڈائریکٹر کورے فلیمنگ نے بتایا کہ طویل عرصے سے نہ لوٹائی گئی لائبریری کی اشیاء کے لوٹائے جانے میں کبھی تاخیر نہیں ہوتی۔ اس فیلڈ میں 20 برس سے زیادہ کے تجربے میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

مہتممین کا کہنا تھا کہ 1910 میں پرنٹ ہوئی یہ کتاب بہت محدود استعمال کی گئی ہے اور نایاب کتب اکٹھا کرنے والوں کے مطابق بہت انمول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں