Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

عمران خان کو ووٹ دینے پر غلط ثابت ہوا تو معافی مانگ لوں گا، فرحان سعید

Daily Rehbar فروری 25, 2020
فرحان سعید

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو ووٹ دینے پر غلط ثابت ہوا تو 5 سال بعد عوام سے معافی مانگ لوں گا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے اورآج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور مجھے یقین ہے 5 سال بعد ہم دوبارہ عمران خان کو ہی منتخب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فنکارجو ووٹ ڈالنے میدان میں آئے

میزبان کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرحان سعید نے کہاکہ خان صاحب کی جگہ کوئی بھی آتا تو مہنگائی بڑھتی۔ مہنگائی تو ہر حکومت میں بڑھی ہے کون سی حکومت ہے جس نے آکر مہنگائی کم کردی ہے۔ خان صاب نے سختی سے سب کو سیدھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گانا علی ظفر کا اور اس کی وڈیو بنائیں گے مداح

فرحان سعید نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا سارا پیسہ سود میں چلاجاتا ہے لہذٰا ہمیں یہ کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے لیکن ہم یہ قرض اتار دیں گے انشااللہ۔ اگر 5 سال بعد میں غلط ثابت ہواتو میں لوگوں سے معافی مانگ لوں گا کہ میں نے خان صاحب کی غلط حمایت کی۔

فرحان سعید نے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل گانے ’’تیار ہیں‘‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناپسند کیے جانے پر کہا کہ گانا اچھا ہے اور اسٹیڈیم میں لوگ اسے پسند بھی کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے علی ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ایس ایل کے نئے گانے کے ٹیزر کی تعریف کی اور کہا علی ظفر نے گانا بنانے کا اعلان کرکے اپنے اوپر پریشر لے لیا ہے تاہم ان کے گانے کا ٹیزر بہت اچھا اورعوامی ہے جو شائقین کو پسند آئے گا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انتظامیہ لینڈ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لے، عمائدین گلگت
Next: گائے، بھینس، بکری، مرغی اکانومی،،،،، تحریر.. حسن نثار

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.