254

انتظامیہ لینڈ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لے، عمائدین گلگت

عمائدین کی اپنی زمینوں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا

گلگت(پ،ر)۔ نوید احمد ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت سے عمائد ین شہرنے اپنی زمینوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی گلگت شہر کے عمائد ین نے ڈی سی گلگت کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کی لینڈ مافیا ہماری زمینوں کو دو دو تین تین بندوں کو فر وخت کرتے ہیں ہماری آپ جناب سے گزارش کرتے ہیں لینڈ مافیا سے ہماری زمینوں کو بچایا جائے۔ جس پر ڈی سی گلگت نے عمائد ین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاورائی عمل میں لانے کے لیے ڈی سی گلگت کا چارچ سنبھالتے ہی انہوں نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات پہلے ہی جاری کیں ہیں وہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی طور پر سرکاری و پبلک اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے عمائدین سے کہا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے ملاقات کرکے انہیں بھی اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ڈی سی گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلگت شہر اور مضافات میں قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر رپورٹ پیش کریں۔جس پر عمائدین شہر نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں