266

صبا قمر کا زندگی کے ایک متاثر کن واقعے سے متعلق بیان

:
ڈرامہ و فلمی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کے ایک یادگار واقعے سے پردہ اُٹھا دیا۔

صبا قمر سے ٹویٹر پر اُن کے مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔ کیا آپ کو اس عرصے کے دوران کوئی ایسا واقعہ یاد ہو جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟

مداح کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بنا بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جس پر میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی تھی۔

صبا قمر نے کہا کہ خاتون کو اس طرح دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ہم اللہ پاک کی نعمتوں سے کتنا مالا مال ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں