326

کورونا وائرس: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا بڑا اعلان آگیا

کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرایہ داروں سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس کے باعث برطانیہ میں نجی اور سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث رینٹ کے گھروں میں رہنے والے خاندانوں کو کرایہ کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مذکورہ خاندان کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا تھا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث گھروں کے رینٹ دینے سے قاصر ہیں، حکومت نے جس طرح کمپنیوں کی مدد کی ایسے ہماری بھی مدد کرے۔

شہریوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ کرایہ کی ادائیگی روکنے سے متعلق کوئی حکمت علمی تیار کرے جس پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مدد کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی لیبرپارٹی نے بھی کرایہ داروں کے لیے ریلیف کا مطالبہ کیا تھا۔

بورس جانسن نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے، این ایچ ایس روزانہ 25000 ٹیسٹ کرے گا، محکمہ صحت25000 ٹیسٹ کرنے کے وسائل مہیا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کے 1950 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں