338

سکردو میں ٹراوٹ مچھلی کی افزائش نسل کیلئے بڑے پراجیکٹ کا افتتاح، پچاس کروڑ رروپے کی منظوری۔

سکردو: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور جہانگیر ترین نےگلگت بلتستان میں ٹراوٹ مچھلی کی افزائش کے بڑے منصوبے کا سکردو میں افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری وزارت فوڈ سیکورٹی صاحب زادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت کے پی کے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش،کے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اُنکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں ٹراوٹ مچھلی کی افزائش کے لیے 50 کڑور روپے کی منظوری دی ہے اور یہ فنڈ ضلع سکردو، شگر اور ضلع غذر سمیت دیگر علاقوں میں مچھلیوں کی افزائش نسل کیلئے استعمال ہو گا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ ٹرواٹ کی افزائش کیلئے گلگت بلتستان کو بطور ماڈل لیا گیا ہے اور خطے میں ٹراوٹ مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے حکومتی اور نجی سطح پر اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں