گلگت (چیف رپورٹر ) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سنئیر رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حاجی دلبر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو خارج پالیسی میں ہر وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی حکومت صرف اپوزیشن پارٹیوں سے انتقام لے رپی ہے اور عوام کا توجہ کشمیر ایشو سے ہٹا کر کئی اور طرف کر رہی ہے .
انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی سرکار کو کوئی جگہ نہیں عوام تبدیلی سرکار سے تنگ آ چکے ہیں . انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے
گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا استقبال گندے انڈوں سے کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف میں سب گندے انڈے اور سیاسی خانہ بدوش لوگ جمع ہوئے ہیں جن کو کوئی ضمیر نہیں ہے . انھوں نے کہا عمران خان ملک ک اس سے نالائق اور نااہل ترین وزیر اعظم ہے .
انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی اور سب سے مضبوط پارٹی ہے آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے .
انھوں نے کہا کہ دیامر کے چاروں حلقوں سے پیپلزپارٹی جیت جائے گی .عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے .انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان صدر اور اس کی پوری کابینہ میں لوٹے ہیں جن کو عوام کی نہیں اپنی فکر ہے . انھوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام سیاسی لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں .