Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • گلگت بلتستان

تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں عملی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے: سابق سیکریٹری اطلاعات و سینئر رہنماء نیک پروین

Daily Rehbar ستمبر 26, 2019
PTI Naik Parveen

گلگت: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت کی سابق سیکریٹری اطلاعات و سینئر رہنماء نیک پروین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں عملی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کہ وجہ سے سابقہ ادوار میں محکمہ ایجوکیشن جیسے مقدس محکمے میں نوکریوں کی جمعہ بازار لگانے والے اور آئی ایسسیکیورٹی کے نام پر اپنی زاتی گاڑیاں لگا کر مال بنانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیوں کہ ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ اب ان کا سابقہ دور جس میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا

وہ سلسلہ اب بند ہوچکا ہے جس کہ وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کے مخصوص اسمبلی کی سیٹوں پر خواتین کے حقوق کیلئے سیاست کرنے والوں نے آج تک گلگت بلتستان کی آبادی کی 60فیصد حصہ خواتین کو کچھ نہیں دیا ہے

بلکہ ان کے نام پر سیاست کرکے اپنا مال بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان خواتین سابقہ ممبران و موجودہ اسمبلی ممبران کی خواتین کو ڈرہے کہ اب تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ان کی بھی فریال تارپور اور مریم نواز کی طرح گلگت بلتستان میں احتساب ہو اور اس احتساب کے خوف سے اوٹ پٹانگ باتیں کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی اب سے کوشش کی جارہے۔

جب تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں قائم ہوگی تو سابقہ و موجودہ ادوار میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سیاست کرنے والے اور ممبران اسمبلی بن کر لوٹ مار کرنے والی ممبران اسمبلی کا بھی کڑا احتساب ہوگا جیسے فریال تارلپور اور مریم نواز کا ہوا ہے اس طرح ان کا بھی کڑا احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں گزشتہ روز والا واٹر منجمنٹ کا پراجیکٹ کا فیز 2پر عملی کا م جب شروع ہوجائے گا تو گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

یہ منصوبہ تقریباً4ارب سے زیادہ کا ہے جس میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہے گا۔اس سے گلگت بلتستان میں زرعی شعبہ میں انقلاب آئے گی اور بالخصوص خواتین کو گھر بیٹھے عزت سے کمانے کا موقع مل جائے گااور اس منصوبے کے تمام فنڈز وفاقی حکومت نے اپنے بجٹ سے دیئے ہیں۔

نیک پروین نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین جیسے قابل ترین اور دور اندیشن لیڈر موجود ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سطح پر جانے جانی والی شخصیات ہیں۔ان کا گلگت بلتستان کا دورہ نیک شگون ثابت ہوجائے گا اور انشاء اللہ وہ گلگت بلتستان کے زمینی حقائق اور یہاں کے وسائل اور مسائل پر عمران خان کو مکمل بریفنگ دینگے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان آپنے دورے کے موقع پر جی بی کے 20لاکھ عوام کو تاریخ کے سب سے بڑا پیکج کا اعلان کرینگے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت: وزیراعظم پاکستان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو خارج پالیسی میں ہر وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے, حاجی دلبر خان
Next: جو گلاس مارے گا اسے میں جو ماروں گا وہ دیکھیے گا: شاہد خاقان پھٹ پڑے

Related Stories

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.