317

یکم نومبر شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہ کرنے اور اُن سےتجدید عہد کا دن ہے (آٸی ایس او)

سکردو ( پ ر ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کا صدر برادر موسی علی نے اپنی ایک نجی محفل میں تنظیمی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ یکم نومبر شہداء گلگت بلتستان کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہ کرنے اور اُن سےتجدید عہد کا دن ہے۔

یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان ڈوگرہ فوج سے آزاد ہوا تھا اور اسی دن کی مناسبت سے گلگت بلتستان کا 72 واں یوم آزادی خطے کے مختلف جگہوں پر منایا جارہا ہے انشإاللہ آٸی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے اسی ایک دو دن کے اندر اندر جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا جاٸےگا
جس میں گلگت بلتستان کے شہدإ کو خراج تحسین پیش کریں گےاور  ہم مطالبہ کرتے ہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات کو پورا کیا جائے اور عظیم خطے کو آئینی حقوق دئیے جائیں،آج کے اس عظیم دن کی مناسبت سے ہم تمام اہلیانِ گلگت بلتستان کو  یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں