235

وزیر اعظم گورنر جی بی کے متنازعہ بیان کا نوٹس لیں، منتظر عباس ایڈوکیٹ

راجہ جلال کے بیان سے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی آئندہ بنے والی صوبائی حکومت کے لیے مسائل پیدا کیے

گلگت(اسپیشل رپورٹر)منتظر عباس ایڈوکیٹ صوبائی کوآرڈینیٹر انصاف لائرز فورم گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گورنر جی بی نے ایک متنازعہ بیان دے کر تحریک انصاف گلگت بلتستان کی آئندہ بنے والی صوبائی حکومت کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کو فورا اس پر نوٹس لیکر گورنر راجہ جلال حسین مقپون سے وضاحت طلب کرنی چاہیے کیونکہ گورنر راجہ جلال حسین مقپون کا بیان عمر ان خان کی بنائی ہوئی تحریک انصاف کے بنیادی منشور کے خلاف ہے۔ مختلف حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا طریقہ کار بھی مختلف ہے۔جبکہ ایک ہی شخص نے جی بی تحریک انصاف کا فیصلہ کرنا ہے تو صوبائی کابینہ تشکیل دینے کی کیا ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں