Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

کورونا وائرس؛ پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیریشن لازمی قرار

Daily Rehbar فروری 25, 2020
airpo

سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیریشن لازمی  قرار دیدی ہے جب کہ فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کے لیے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا ہے، اے ٹی سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی آگہی کے لیے الگ سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں، جہاز کی لینڈنگ سے پہلے پائلٹ جہازوں میں مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اے ٹی سی نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر اترنے والی پروازوں سے اناؤنسمنٹ کا آغاز کیا ہے جب کہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیرلائنوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن نے تمام ائیرپورٹس مینجرز کو کل احکامات جاری کردیے تھے، مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اردو میں جاری کیے گئے فارم میں مسافروں کی آبادیاتی معلومات، سفری تاریخ اور طبی حالت کے متعلق معلومات دینا پڑیں گی، فارم میں پچھلے 14 دن میں چین اور 6 دن میں افریقا یا جنوبی امریکا کے سفر سے متعلق بتانا ہوگا، مسافر کو بخار، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں ڈیکلئیر کرنا ہوگا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وزیر اعظم گورنر جی بی کے متنازعہ بیان کا نوٹس لیں، منتظر عباس ایڈوکیٹ
Next: سکردو، انٹرنیٹ کی ناقص سروس سے صارفین مشکلات سے دوچار

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.