64

دنیور کو دانستہ نظرانداز کیا گیا، عوام اندھیروں میں زندگی گزاری رہی ہے، مشتاق احمد کریمی

حلقہ نمبر 3 کے امیدوار مشتاق احمد کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے دنیور کو، جو پورے حلقے کا تعلیمی اور کاروباری مرکز ہے، دانستہ طور پر نظرانداز کیے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ جیسے بنیادی مسئلے پر مسلسل خاموشی اختیار کی گئی جس کے باعث عوام طویل عرصے تک اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور رہے۔
مشتاق احمد کریمی کا کہنا تھا کہ آج جب انتخابات قریب آ چکے ہیں تو وہی پرانے چہرے ایک بار پھر دنیور کو روشنیوں کا شہر بنانے کے کھوکھلے نعروں کے ساتھ سامنے آ گئے ہیں، حالانکہ ماضی میں ان دعوؤں کا عملی ثبوت کہیں نظر نہیں آیا۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ باریاں لینے والوں کے بجائے حقیقی متبادل کا انتخاب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیور اور حلقہ نمبر 3 کے باشعور عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
مشتاق احمد کریمی نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ وہ دعووں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کا اعتماد بحال کریں گے اور بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں