Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ملازمین سے پُرشفقت برتاؤ ذہنی صحت اور کارکردگی میں بہتری کا باعث

Daily Rehbar ستمبر 23, 2019
Health

ایک تحقیقی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر تنخواہ بڑھانے اور اوقاتِ کار کے تعین سے بھی ملازموں کی استعداد پر کوئی فرق نہ ہو تو اس صورت میں ملازموں سے شفقت کا رویہ نہ صرف ان کی دماغی صحت کو بڑھاتا ہے بلکہ ان میں کام کرنے جذبہ بھی بڑھتا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ایرگونومکس میں شائع رپورٹ کے مطابق پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر دوپہر کے کھانوں میں تازہ پھل شامل کرنے جیسے سادہ عمل بھی انجام دیئے جائیں تو اس سے اخلاقی طور پر ملازموں کا وقار بلند ہوتا ہے اور ان کی ذہنی و نفسیاتی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس پر تحقیق کرنے والے پروفیسر بیو زونگ کہتے ہیں کہ اگر ملازموں کی تنخواہ بڑھانے اور کام کی کمی سے مطلوبہ فوائد نہ حاصل ہوسکیں تو چھوٹے تحفے اور رحم دلی کے مظاہرے سے بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس مطالعے میں چین کے ڈرائیوروں کو شامل کیا گیا تھا جن کی ملازمت تھکا دینے والی اور اعصاب شکن ہوتی ہے۔

بس ڈرائیور جسمانی اور دماغی طور پر تھک جاتے ہیں۔ نہ وہ اوقات کا خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی کھانے پینے کا لحاظ کرتے ہیں۔ تجرباتی طور پر 86 ڈرائیوروں کو دوپہر کے کھانے میں تازہ پھل دئیے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو کوئی پھل نہیں دیا گیا۔ پھل کے اضافے سے کھانے کی قیمت میں صرف 75  سینٹ کا اضافہ ہوا تھا جو انتہائی معمولی تھا۔

کئی دن اسی طرح معمول کے بعد تمام ڈرائیوروں سے سوال نامے اور سروے فارم بھروائے گئے۔ یہ سوال نامے پہلے، دوسرے اور تیسرے ہفتے میں پر کیے گئے تھے۔ ان میں ڈپریشن سے متعلق ایک باضابطہ سوال نامہ بھی شامل تھا ساتھ ہی تمام بس ڈرائیوروں کی کارکردگری جانچنے کے لیے ایک پیمانہ بھی آزمایا گیا تھا۔

نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ ایک جانب تو ڈرائیوروں کی کارکردگی بہتر ہوئی لیکن مطالعے کے وسط میں یہ اپنے عروج پر تھی۔ خلاصہ یہ ہے کہ کام کے دباؤ سے جسمانی اور دماغی صحت پر برا اثر پڑتا ہے اور ایسے میں ادارہ اپنے ملازموں پر معمولی نوعیت کی مہربانی بھی کرے تو اس کے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ویرات کوہلی کو شدید مشکلات کا سامنا آئی سی سی نے کیوں وارننگ دی جانیے اس خبر میں
Next: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان دکھُ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک سعدیہ دانش ہے.

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.