335

ویرات کوہلی کو شدید مشکلات کا سامنا آئی سی سی نے کیوں وارننگ دی جانیے اس خبر میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر باضابطہ وارننگ دی ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے۔

ایک بیان میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کھلاڑیوں، امپائر ، میچ ریفری یاشائقین سمیت کسی دوسرے شخص کے ساتھ نامناسب فزیکل کانٹیکٹ سے متعلق ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہلی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔جو ستمبر 2016ء میں نظرثانی شدہ ضابطہ متعارف کرانے جانے کے بعد یہ تیسری خلاف ورزی ہے۔

بھارتی کپتان نے رن لیتے ہوئے جنوبی افریقا کے بولر بیورن ہینڈرکس سے ’’نامناسب‘‘ انداز میں کندھا ٹکرایا تھا۔

کوہلی کو اب تک تین ڈی میرٹ پوائنٹس مل چکے ہیں، اس سے قبل 15 جنوری 2018ء کو جنوبی افریقا کے خلاف پریٹوریا ٹیسٹ کے دوران جبکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 22جون 2019ء کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

واضح رہے کہ اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران چار یا اُس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جائے تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل کردیئے جاتے اور کھلاڑی پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

دو معطلی پوائنٹس ایک ٹیسٹ یا دو ایک روزہ بین الاقوامی یا دو ٹی 20 میچز پر پابندی کے برابر ہوتے ہیں، ان میں جو پہلے آجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں