370

ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں ایران کے نئے اقدام پر امریکا کا ردعمل

امریکہ کے وزیر خارجہ نے ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں ایران کے نئے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دنیا سے تہران کے خلاف مزید سختی سے پیش آنے کا مطالبہ کیا ہے

امریکی وزیر خارجہ نے ایٹمی سمجھوتے سے واشنگٹن کے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح کم کرنے کو

ایٹمی باج گیری قرار دیا اور ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے بنیادی اقدامات کریں۔

مائک پمپئو نے اپنے گستاخانہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ممالک ایران کی مخالفت کریں اور دباؤ ڈالنے کے لئے نئے اقدامات کریں کیونکہ ایران کے مسلسل ایٹمی اقدامات کے لئے اس طرح کا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اس بے بنیاد دعوے کو دہرایا کہ ایران ، تیزی سے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

درایں اثنا ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایک بیان میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح کم کرنے کے ایران کے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ اقدام ایجنسی کی نگرانی اور ایران میں اس کے انسپیکٹروں کی موجودگی میں انجام پایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں