322

الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو آینی حقوو کی خوشخبری ملے گی صوبایی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات عالم نور حیدر

گلگت(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبایی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات عالم نور حیدر نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو آینی حقوو کی خوشخبری ملے گی

اخباری نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس میں کویی دو راے نہیں کہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت مسلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں نمایندگی دے کر بہتر سالہ احساس محرومی دور کرے گی تحریک انصاف عوام کو اندھیرے میں رکھ کر کویی ہوایی اعلان نہیں کرے گی جس طرح ماضی کی حکومتوں نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاق میں جب حکومت تھی اس وقت سرتاج عزیز کی۔کمیٹی نے آیینی حقوو دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن آیینی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے انہوں نے کہا کہ ن۔لیگ کے دور میں قومی اسمبلی میں تین اور سینٹ میں چار نشستیں دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا تھا لیکن بد قسمتی اپنوں نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا قوم ایسے کرداروں کو معاف نہیں۔کرے گی انہوں نے کہا کہ جس طرح 2009کا گورننس آرڈر بنانے میں تحریک انصاف کے صوبایی صدر جسٹس ر سید جعفر شاہ نے اہم رول پلے کیا تھا ایک بار پھر 2019میں گلگت بلتستان کو آیینی حقوق دلانے کے لیے جعفر شاہ ہی اہم کردار ادا کریں گے اور عوام کو خوشخبری دیں گے۔۔ہم گفتار کی غازی نہیں بلکہ کردار کے غازی ہیں قوم کی۔پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے نہیں۔بلکہ قوم کہ تقدیر اور قسمت بدلنے والے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن۔لیگ نے اضلاع کا جعلی نوٹیفیکشن کے زریعے قوم کو بے وقوف بنایا اور کریڈٹ لینے کی ناکام۔کوشش کی مگر ہم بتانا چاہتے ہیں جعلی نوٹیفیکشن سے ضلعے نہیں۔بنتے ۔تحریک انصاف انشاءاللہ اپنے دور حکومت میں جہاں جہاں ضرورت پڑے عملی طور پر ضلعے بنایے گی ،اس وقت گلگت بلتستان میں کرپشن۔اقربا پروری اور کرپشن عروج پر ہے حکمراں جماعت اپنے اقرباء کو نوازنے میں مصروف ہے خطے میں۔صرف ٹھیکے کی سیاسےمت ہورہی ہے جس سے کرپشن۔کو فروغ ملا میرٹ نام کی۔کویی چیز نہیں بہت جلد نیب گلگت بلتستان۔کے بڑے بڑے کرپشن۔کے بے تاج بادشاہوں کا گھیرا تنگ کرے گی اور لوٹی گیی قومی دولت کو ان سے نکال کر قومی۔خزانے میں۔جمع کیا جایے گا ۔گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت روزگار کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی جس سے بے روزگاری کسی حد تک کم ہوگی اور خطے میں انصاف کا بولا بالا ہوگا۔تحریک انصاف صوبایی صدر سید جعفر شاہ اور اسکی ٹیم کی قیادت میں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں انشاءاللہ 2020میں تحریک انصاف کی حکومت یوگی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں