Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کردیا

Daily Rehbar اگست 26, 2020
2073751-behrainrefusedamericatodealwithiarael-1598450521-425-640x480

منامہ: بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کا دورے پر آج بحرین پہنچے ہیں۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے دباؤ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرانا ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چارسدہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار
Next: پاکستان کرکٹ پر بدنما داغ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو 10سال ہوگئے

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.