Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ پر بدنما داغ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو 10سال ہوگئے

Daily Rehbar اگست 26, 2020
2073666-spot-1598427145-211-640x480

لاہور: پاکستان کرکٹ پر بدنما داغ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو 10سال ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں سلمان بٹ کو ڈھائی، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو6 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑی۔

26 اگست 2010 کو ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ لارڈز میں شروع ہوا تو تیسرے اوور میں محمد عامر کی الیسٹر کک کو کرائی گیند نو بال ہوئی، دسویں اوور میں محمد آصف کی میزبان کپتان اینڈریو اسٹروس کو گیند امپائر نو بال قرار دیتے ہیں، اگلے روز محمد عامر انگلش بیٹنگ کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے، ایک اسپیل میں تو صرف 13گیندوں پر ایک بھی رن دیئے بغیر 4 شکار کیے لیکن اسی روز جوناتھن ٹروٹ تو گیند کراتے ہوئے ایک ایسا نوبال کرایا کہ مبصرین اور شائقین حیران رہ گئے، دو دن میں 3 نو بالز کرکٹ میں معمول کی بات ہیں لیکن جب ان کا پس منظر واضح ہوا تو طوفان مچ گیا۔

’نیوز آف ورلڈ‘ نے انکشاف کیا کہ بولرز نے تینوں نو بالز پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کروائیں، یہ پلان میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل ہی لندن کے ایک ہوٹل میں بنا جس کی ریکارڈنگ بھی منظر عام پر لائی گئی، اسٹنگ آپریشن میں پاکستانی کرکٹرز کے ایجنٹ کے طور پر متعارف مظہر مجید نے فکسر کے روپ میں موجود ایک انڈر کور صحافی مظہر محمود کو یقین دلایا کہ محمد عامر اور محمد آصف میرے بتائے ہوئے منصوبے کے مطابق کب کب نو بال کریں گے، اس ملاقات میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کے نشان زدہ نوٹ بھی میز پر موجود تھے، میچ کے تیسرے دن کے اختتام کے بعد لندن پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا تو محمد عامر اور کپتان سلمان بٹ کے کمرے سے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے سلمان بٹ 5 سال معطل سمیت پر10سال، محمد آصف پر دو سال معطل سمیت 7، محمد عامر پر 5 سال کی پابندی عائد ہوئی، لندن کے کراؤن کورٹ نے تینوں کرکٹرز اور مظہر مجید کو سزائیں دیں، سلمان بٹ کو ڈھائی، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو6 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کردیا
Next: جراحی کے بعد باقی ماندہ سرطانی خلیات کو تباہ کرنے والا پلازمہ پین

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.