Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

ہانگ کانگ کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین

Daily Rehbar اکتوبر 10, 2020
2091330-china-1602330724-341-640x480

بیجنگ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مباحثے کے دوران چین نے ہانگ کانگ کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انصاف کے حق میں بولنے پر پاکستان اور اُن تمام ممالک سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کی حمایت کی۔

ترجمان ہوا چونینگ نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین کو بدنام کرنے کی مغربی ممالک کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔ اس سے یہ امید بھی بڑھ گئی کہ دنیا میں ابھی انصاف برقرار ہے۔

رواں ہفتے کے شروع میں پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے ہانگ کانگ کو چین کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خود مختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یہ بیان اقوام متحدہ میں جرمنی کی جانب سے ہانگ کانگ میں سیاسی آزادی کی خلاف ورزی اور سنکیانگ میں یغور مسلمانوں پر جبر کیخلاف جرمنی کے بیان کے جواب میں 55 ممالک نمائندگی کرتے ہوئے دیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئین و قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف
Next: خوشدل شاہ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.