Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

افغان آرمی کے دو جنگی ہیلی کاپٹرز دوران پرواز ٹکرا کر تباہ، 9 اہلکار ہلاک

Daily Rehbar اکتوبر 14, 2020 1 minute read
2092848-afghanhelicoptercollideafghanistan-1602666951-210-640x480

کابل: افغانستان میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والے دو ہیلی کاپٹرز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں دو جنگی ہیلی کاپٹرز ایک سرچ آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ تکنیکل خرابی کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

یہ سویت یونین ساختہ ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرز تھے، تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں افغان فوج کے زخمی اہلکار اور ہیلی کاپٹرز کا عملہ بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹرز ہلمند کے ضلع ناوا میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف ایک فوجی آپریشن میں حصہ لینے والی کمانڈوز کی ٹیم کو دشوار گزار علاقے میں چھوڑنے اور واپس لانے کے لیے استعمال ہورہا تھا۔

ہلمند گورنر کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ چار گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 23 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا اور ضلع ناد علی میں تین نئی چیک پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔

دوسری جانب صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے بعد طالبان افغان فوج کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، وزیراعظم
Next: چار بار کے عالمی سوئمنگ چیمپیئن غیرازدواجی تعلقات رکھنے پر معطل

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.