Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ نے عہدہ چھوڑنے اور وائٹ ہاؤس سے رخصت کیلیے نئی شرط رکھ دی

Daily Rehbar نومبر 27, 2020
2110095-deadlyraisinpacketfortrump-1606468954-672-640x480

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے اور عہدے سے دستبردار ہونے کو جوبائیڈن کی فتح کی الیکٹورل کالج سے باضابطہ منظوری سے مشروط کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم کرنے اور عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک نئی شرط رکھ دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی فتح کو باضابطہ طورالیکٹورل کالج سے منظور کرلیا جائے تو وہ بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

تھینکس گیونگ کی تعطیل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر الیکٹورل کالج میں بھی جوبائیڈن کی فتح برقرار رہتی ہے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ کر اپنی شکست تسلیم کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے لیکن جوبائیڈن کے حلف اُٹھانے (20 جنوری) تک کئی نئی چیزیں سامنے آئیں گی جو صورت حال کو بدل سکتی ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ‘الیکٹرز’ الیکشن میں فتح یاب امیدوار کی توثیق کرتے ہیں جس کے بعد 20 جنوری کو کامیاب امیدوار حلف اٹھاتا ہے۔ صدر ٹرمپ اس دن سے قبل کسی معجزے کے منتظر ہیں جب کہ دوسری جانب جوبائیڈن اپنی کابینہ کے ارکان کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائیڈن نے 538 میں 306 الیکٹورل ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ صدر ٹرمپ 232 ووٹ لیکر دوسری بار صدر بننے سے محروم رہے تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے جب کہ وائٹ ہاؤس میں اقتدار کی منتقلی کے لیے کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Next: پاکستانی اسکواڈ پر کورونا کا حملہ، دورہ خطرے میں پڑ گیا

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.