Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی، رائٹرز

Daily Rehbar دسمبر 1, 2020
2111791-airspace-1606831577-614-640x480

ریاض: سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے سینیئر ایڈوائزر جیراڈ کشنر اور سعودی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے رواں برس اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا تاہم اس کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے معاہدہ ہونا ضروری تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا ’ویزا فری پالیسی‘ پر اتفاق

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر ایڈوائزر اور مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی ایوی برکوویز اور برائن ہک نے سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران سب سے پہلے اسی معاملے کو اٹھایا اور خوش اسلوبی سے حل کرلیا۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی فضائی حدود سے متعلق ہونے والے معاہدے کے بعد اسرائیلی ایئرلائنز کی پہلی تجارتی پرواز متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ محمدبن سلمان کی نیتن یاہو سے مبینہ ملاقات؛ سعودیہ اوراسرائیل کا متضاد مؤقف

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے ساتھ خفیہ ملاقات کی خبر بھی سامنے آئی تھی تاہم ریاض کی جانب سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق نہیں کیا البتہ ریاض کی جانب سے متحدہ عرب امارات، سوڈان اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت بھی نہیں کی گئی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وفاقی حکومت کا پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہ روکنے کا اعلان
Next: عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.