Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

عدلیہ کا دروازہ

Daily Rehbar دسمبر 1, 2019
colmn

ہم اپنی تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو حسرت کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ کاش فلاں موقعے پر عدلیہ کو نظریہ ضرورت لاحق نہ ہوتا تو آج ہماری یہ حالت نہ ہوتی اور یہ اس لیے کہتے ہیں کہ ہماری آخری پناہ گاہ عدلیہ ہی ہے کل اور آج اور آیندہ بھی یہی عدلیہ ہماری قومی پناہ گاہ تھی اور رہے گی۔ انصاف کے بغیر ہم کہاں جائیں عدلیہ جیسے غیر معمولی اور انتہائی محترم ادارے کی خدمت میں کچھ عرض کرنے کی جرات نہیں ہوتی۔

برسوں قبل جب اخبار میں رپورٹنگ شروع کی تھی تو استاد نے دو نصیحتیں کی تھیں ایک فوج کی خبر نہ دینا جو اوپر سے فوج خود جاری کرے بس وہی کچھ چھاپ دینا دوسرے عدلیہ کی رپورٹنگ میں غیر معمولی احتیاط سے کام لینا اور عدلیہ کے ججوں کے بارے میں تو خبر دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ بات اب تک ذہن میں بیٹھی ہوئی ہے لیکن مجبوری یہ ہے کہ جب فوج کے متعلق عدالت میں کوئی قانونی نقطہ زیر بحث ہو تو اخبار نویسوں کی مجبوری بن جاتی ہے کہ وہ اس پر محتاط الفاظ میں اپنا تجزیہ دیں اور کوئی ایسی بات نہ کہیں اور نہ ہی لکھیں جو دونوں اداروں کو متاثر کرے مختصر الفاظ میں یہ عرض کرنا ہے کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر کوئی تبصرہ نہ کریں ۔

پوری قوم کے دانشوروں کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ملک کو زندہ رکھنے اور اس میں استحکام لانے کے لیے دو ادارے بنیادی اور لازمی حیثیت رکھتے ہیں ایک مکمل آزاد الیکشن کمیشن اور اتنا ہی اہم ادارہ عدلیہ ۔ اگر یہ دو ادارے آزاد ہوں اور ہر دباؤ سے محفوظ ہوں اور ان کے اندر اتنی طاقت پیدا کر دی جائے کہ یہ اپنی آزادی کا تحفظ کر سکیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ ملک ایک آزاد خودمختار اور باوقار قوم کا ملک ہے ۔

کسی ووٹر کو یہ یقین کہ اس کا ووٹ ضایع نہیں جائے گا اس کو کسی صندوقچی میں بدلا نہیں جائے گا اور ایک شہری کو یہ یقین کہ جب وہ عدالت کے دروازے پر دستک دے گا تو اس کی سنی جائے گی اور عدلیہ اسے اس کا حق دلا کر رہے گی۔ جس قوم کو یہ دو نعمتیں میسر ہوں اس کی طاقت کا مقابلہ کون کر سکتا ہے ۔ عدلیہ کا کردار یوں الیکشن کمیشن سے برتر ہو جاتاہے کہ اس کی شکایت بھی عدلیہ ہی سن سکتی ہے گویا ایک عام شہری کا خدا کی زمین پر انصاف کا واحد مقام عدالت کا کٹہرا ہے ۔ اسی انصاف کے قیام کے لیے پیغمبر معبوث ہوئے اور اسی انصاف کا وعدہ خدا نے اپنے بندوں سے کیا ۔

قیامت کے روز بھی سزا جزا کے لیے عدالت لگے گی اور گواہیوں سے فیصلہ ہو گا ورنہ اﷲ تبارک تعالیٰ  دلوں تک کے بھید جاننے والی ذات کو کسی کی گواہی کی کیا ضرورت ہے ۔ حضور پاکﷺ نے فرمایا کہ پچھلی قومیں تباہ اس لیے ہوئیں کہ ان کے ہاں بڑوں اور چھوٹوں کے لیے الگ الگ قانون اور عدالتیں تھیں ۔

ایک عام پاکستانی کو جب کسی زبردست کی طرف سے کوئی دکھ پہنچتا ہے یا کوئی اس کا حق چھین لیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں عدالت میں مقدمہ دائر کردوں گا۔ عدالت اس کا آخری سہارا ہوتا ہے اور اگر عدالت آزاد نہ ہو تو پھر کوئی مظلوم کہاں جائے۔ کیا ظالم حکمران کے دروازے پر دستک دے یا اپنی جان حالات کے حوالے کر دے۔

نہایت ہی محترم بلکہ مقدس عدلیہ کے بارے میں یہ باتیں چیف جسٹس آف پاکستان محترم جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے حکومت پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کے بارے جاری کردہ احکامات میں سقم کی نشاندہی پر عدالت عظمیٰ میں سماعت کے موقعے پر یاد آئیں۔ انھوں نے بجا طور پر درست ارشاد فرمایا کہ اگر ماضی میں غلطیاں ہوتی رہی ہیں تو آیندہ کے لیے ان غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے اور حکومت کوعدلیہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت میں قانون میں ترمیم کرنی ہوگی ۔

بنیادی بات یہ ہے کہ قومی پارلیمنٹ کا مقصد ہی قانون بناناہے اور کسی قانون میں کوئی سقم رہ گیا ہے تو یہ پارلیمان کی ذمے داری ہے کہ وہ اس کو دور کرے۔ قومی پارلیمنٹ تنازعات کا حل تلاش کرے اور تنازعات کو حل کرے کہ عوام میں قوانین کے بارے میں کوئی ابہام نہ رہے اور عدلیہ کومختلف کیسوں میں قانون کی تشریح نہ کرنی پڑے۔ پارلیمنٹ ملک کی ساری آبادی کی نمایندہ ہے اور یہ پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے کہ وہ عوامی دلچسپی اور خواہشات کے مطابق تمام قومی تنازعات کو حل کرے۔ اس بات کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں کہ جمہوری اداروں کو تحفظ دیے بغیر ملک میں جمہوریت کا دعویٰ کس طرح کیا جاسکتا ہے ۔ عدلیہ اور اس سے منسلک بار آئین کی خلاف ورزی کو روک سکتی ہیں۔

جناب چیف جسٹس کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ اپنی عدلیہ کے حالات کا جائزہ لے کر اس کی طرف بھی خصوصی توجہ فرمائیں ۔عدلیہ جیسے ادارے میں بھی ہر طرح کے لوگ موجود ہیں اور یہ سب آسمان سے نہیں اترے۔ یہ خود عدلیہ کے بڑوں کا کام ہے کہ وہ اپنی عدلیہ پر کڑی نظر رکھیں اور کسی کو عدلیہ پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ دیں اور نہ ہی کسی کی ایسی جرات ہو ،حالات ایسے پیدا کیے جائیں کہ عدالتوں کے سامنے سے گزرتے ہوئے نگاہیں جھک جائیں۔

ہماری پارلیمنٹ کے نمایندہ ارکان کو عدالت عظمیٰ کے تھوڑے کہے کو بہت جاننا چاہیے اور ان کے احکامات کی روح کو سمجھنا چاہیے۔ حکومت پارلیمنٹ سے وجود میں آتی ہے اور یہی وہ ادارہ ہے جہاں قوم کی تقدیر اورمسائل کے فیصلے ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اندر اگر مسائل زیر بحث آئیں اور ان کا حل نکالا جائے تو کسی کو عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گلگت پولیس ۔ایس ایچ او بسین و عملہ کی کامیاب کارروائی
Next: پاکستان کا افغان امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.