390

سکردو کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لئے الگ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر سکردو

تفصیلات کے مطابق مورخہ 20 ستمبر 2019 کو ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سکردو شہر سنٹر میں واقع نیو یادگار ایریے کا دورہ کیا اور وہاں طالبات اور خواتین کے لئے الگ لائبریری بنانے کے لئے جگہ کا انتخاب کیا اور رواں سال اس لائبریری پر کام شروع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکردو بلتستان کا دارلخلافہ ہے یہاں کے طالبات اور خواتین کی ضرورت اور اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سکردو کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لئے الگ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،

جس سے خواتین کو کتابوں کے ساتھ ربط میں اہم سلسلہ شروع ہو گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کے خواتین کی شعور کو اجاگر کرنے کے لئے کتابوں کی اہمیت ایک حقیقت ہے، کتابوں کا مطالعہ کرنے والہ لوگ باشعور ہوتے ہیں اور دنیا میں وہی قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہے جنہوں نے کتابوں کے ساتھ اپنا تعلق جوڑا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکردو کی خواتین اور طالبات تعلیم سے دلچسپی رکھنے والی ہے اور اس دلچسپی کو مزید مڑھانے کے لئے لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا

جس کے قیام سے طالبات کو کتابوں کے ساتھ تعلق جڑ جائے گا اور طالبات کو نصابی اور غیر نصابی کتابیں بھی دستیاب ہونگے۔ نیز طالبات کو مطالعے کے لئے ایک بہترین ماحول بھی فراہم کی جائے گی تاکہ طالبات عام دنوں کے علاوہ امتحان کے اوقات میں بہتر تیاری کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں