305

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی سختی تردید

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرنے کے حوالے سے اطلاعات کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے سختی تردید کی ہے۔

گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچوں کو تحلیل کرنے والی بے بنیاد خبروں کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے تردید کی ہے اور کہا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئین کی روشنی میں ملک گیر تنظیموں کا اعلان کر چکی ہے۔مجموعی طور پر آئینی سکیم پر نظر ثانی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے محض ریجنز کی تشکیل پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔ اور اس سلسلے میں مرکزی مجلس عاملہ سے مشاورت حتمی مراحل میں ہےاور کسی بھی سطح کی تنظیم تحلیل کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہر سطح کا تنظیمی ڈھانچہ بدستور موجود اور فعال ہے۔کسی بھی فیصلے کی صورت میں باضابطہ اعلامیہ کیا جائے گا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ میڈیا غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی تشہیر سے گریز کرے۔بلاتصدیق اطلاعات کی ترویج و اشاعت پیشہ وارانہ بددیانتی اور غیر قانونی اقدام ہے۔مختلف سطح کی تنظیمیں تحلیل کرنے کے متعلق اطلاعات کی مکمل تردید کرتی ہے۔ احمد جواد کا کہنا تھا کہ کارکنان غیر مصدقہ اطلاعات پر کان دھرنے کی بجائے تحریک انصاف شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کی جانے والی خبروں پر ہی انحصار کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں