309

40 کروڑلاگت سے تیار ہونے والا دنیور منوگاہ 12کلومیٹر روڈ کی افتتاح کر دیا گیا

گلگت صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ منوگہ روڑ سمیت دنیور میں 45 سڑکوں کی تعمیر سے دنیور شہر بن چکا ہے آئندہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم اسے شہر کے طور پر تسلیم کروائیں۔ آئندہ گلگت اور دنیور راولپنڈی اسلام آباد کی طرح جڑواں شہر کہلائنگے۔

گزشتہ چار سالوں کے دوران مسلم لیگ ن نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے، انتخابات سے قبل جو وعدے عوام سے کئے تھے وہ سارے وعدے مکمل ہوچکے ہیں، جس گلگت میں لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے تھے اب وہ روشنیوں کا شہر بن چکا ہے، پر امن گلگت پورے جی بی کے لئے ناگزیر ہے۔سب ڈویڑن دنیور میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور مزید اربوں کے منصوبے تکمیل کے مرحلے میں ہیں، مسلم لیگ ن کو آئندہ انتخابات میں مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اتریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے دنیور منوگاہ 12کلومیٹر روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ منصوبے کی مجموعی لاگت 40 کروڑ روپے ہے جس کے زریعے پانی فراہمی کے نالے تک رسائی بھی حاصل کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید کہا کہ کوئی بھی علاقہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا ہے جب تک اس میں مواصلات کا نظام درست نہ ہوں، آج سے چند برس قبل بھی دیکھیں تو گلگت، دنیور اور پورے جی بی کی سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار تھیں، مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت سنبھالنے کے بعد انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی ہے، یہی وجہ ہے کہ کھربوں روپے کے منصوبے ہمارے دور حکومت میں مکمل ہوئے ہیں جس کی نظیر گزشتہ 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی ہے۔ سب ڈویڑن دنیور کو سب سے اہم مسئلہ پانی کا درپیش تھا جس کے لئے ہم نے نالے سے پینے کا پانی لانے کا منصوبہ دیا جس کے تحت ہزاروں گھرانوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ میراایمان ہے کہ انسانیت کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے ہر قدم سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے، لوگوں کو پانی فراہم کرنے سے بہتر اور انسانیت دوست قدم کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔ منوگاہ روڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سینکڑوں گھرانے اس روڈ سے ہمیشہ کے لئے مستفید ہوں گے اور پانی کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔ اس موقع پر رکن جی بی کونسل ارمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیور کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ جن کے دانشمندانہ قدم کی بدولت گلگت بلتستان کو ڈاکٹر محمد اقبال جیسا نمائندہ ملا ہے جس کے دور میں جی بی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ گلگت بلتستان میں اس سے قبل مجموعی طور پر بھی اتنے منصوبے نہیں لائے گئے تھے جتنے گزشتہ چار سالوں میں لائے گئے ہیں۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل امیر شاہ، شوکت علی، شاہ رئیس سیفی، کریم بسمل، صوبیدار طوطا، ظفر عباس و دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے دورمیں دنیور کے ہر محلے، گا?ں اور علاقے میں ترقیاتی کام ہوا ہے۔ علاقے میں 4گرلز ڈگری کالجز بنے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی آج حلقہ 3 کی ہر بیٹی گھر کی دہلیز پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ آج حلقہ کے عوام کو اعتراف کرنا ہے کہ ان کا انتخاب درست تھا اور ان کے ووٹ سے منتخب لیڈر ڈاکٹر اقبال نے علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں