367

ٹیلی نار کی جانب سے گلگت بلتستان میں 4Gسروسز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

گلگت بلتستان میں 4G خدمات کا اغاز موباٸل انٹرنیٹ تک اسان اور سہل رساٸی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان کی ناقابل تسخیر کوششوں کا تسلسل ہے اس حوالے سے گلگت میں پوقار تقریب منعقد ہوٸی جس میں وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے باقاعدہ بٹن دبا کر فور جی سروس کا اغاز کیا

اس موقع پر سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کی طرف تیز رفتار موباٸل براڈبینڈ کے فواٸد گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کرنا خوش آٸند ہے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوۓ وزیر اعلی جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی طرف سے ٹیلی نار پاکستان کو 4G سروسز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتےہے امید ہے کہ ٹیلی نار بہترین سروس فراہم کرےگی تیز ترین 4G سروس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے پراجیکٹس شروع نہیں ہوسکے ہے

ترقی کی رفتار رکی ہوٸی ہے جس کی وجہ ٹیکنالوجی کا نہ ہونا ہے تیز ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی جی بی کو اشد ضرورت ہے اجکےدور میں اس ٹیکنالوجی کے بغیر اگے بڑھنا اور علاقےکو ترقی ممکن نہیں ہے سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے بھی مدد ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں