375

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ہنگو (روزنامہ رہبر ڈیسک ) ہنگو کے علاقے زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زرگری میں مسافر کوچ پر مخالف گروپ کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
جاں بحق افراد میں بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے،۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں