328

مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور وہی معاشرہ ترقی پاتا ھے: وزیراعلی گلگت بلتستان

گلگت(پ۔ر)وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 5 اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور وہی معاشرہ ترقی پاتا ھے جو اپنے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھے۔حضرت علی کا ارشاد ھے کہ جس نے ایک ،،لفظ،، بھی سکھایا ھے وہ ان کا استاد ھے۔جس کا احترام وہ اپنے اپر لازم سمجھتے ہیں۔

استاد اس عظیم ہستی کا نام ھے جو ہمارے لئے ڈاکٹرز ،انجینئیرز، وکلاء ،صحافی،،شعراء یہاں تک کہ کامیاب سیاستدان تک پیدا کرتا ھے اور یہی افراد کا مجموعہ ہی قوموں کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوتا ھے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں