332

گلگت: ٹریفک پولیس یہ اقدام کسی بھی ممکنہ حادثہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے پیش نظر اٹھا رہی ہیں،ڈی۔ایس۔پی ٹریفک ظہور احمد

گلگت(سپیشل رپورٹر)ڈی ایس پی ٹریفک گلگت ظہور احمد نے عملہ ٹریفک کے ہمراہ اکبر مارکیٹ خومر میں ناکہ لگاکر سکول کے کم عمر بچے جو موٹر سائیکل چلاتے ہیں نیز سوزوکیوں کے پائیدان جنگلے میں سوار ہوکر سفر کرتے ہیں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو جو کہ سکول کے بچے چلارہے تھے روکا اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ جوٹیال منتقل کیا جہاں بچوں کے والدین اور ان کے بڑوں کو بلاکر ان سے تحریری ضمانت لی گئی کہ وہ آئندہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں گے۔اس موقع پر والدین اور ان کے رشتہ داروں کی تحریری ضمانت کے بعد موٹر سائیکلوں کو چالان کے بعد والدین کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ٹریفک ظہور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس یہ اقدام کسی بھی ممکنہ حادثہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے پیش نظر اٹھا رہی ہیں۔

کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ہلمنٹ موٹر سائیکل چلانے کی کسی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔احتیاطی تدابیر کا مقصد انسانی جانوں کو بچانا ھے۔اس سلسے میں عوام کو شعور آگاہی دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں۔عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی نے ٹریفک پولیس کی اس اقد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں