360

غذر: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھینکداس سنگل میں سالانہ یوم انعامات کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا

غذر(رحمت ولی )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھینکداس سنگل میں سالانہ یوم انعامات کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت و کھیل فدا خان فدا تھے تقریب میں طالبات والدین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے عہدہ دران نے شرکت کی۔سکول کے ہیڈ ماسٹر نے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا جسے شرکا نے نے سراہا اور داد دی سکول کے طالبات نے ٹیبلوں اور ملی نغمے پیش کئے ڈی ڈی ای غذر خوش رب نےتقریر کرتے ہوئے کہا کہ تھینکداس گرلز ہائی سکول ایک مثالی سکول ہےمثالی سکولوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے

انہوں نے کہا کہ غذر کے تمام سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ جاری ہے انہوں نے کہا فدا خان فدا خان فدا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے کیے ہوئے وعدے کے مطابق گرلز مڈل سکول تھینکداس کو ہائی سکول کا درجہ دیا

اپنے دور حکومت میں فدا خان فدا نے جو ترقیاتی کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل اس سکول کا دورہ کر کہ ہائی سکول بنانے کا وعدہ کیا تھا آج آپ کے سامنے درختوں ہوں

انہوں نے کہا کہا کہ اگلے جون کو اس سکول کو ہائٹ سیکنڈری بنانے کے لئے فنڈ مہیا کرونگا انہوں نے کہا کہ ہماری دور حکومت میں غذر میں پانچ ہائیٹ سیکنڈری سکول بنی اٹھ مڈل اور نو پرائمری سکول ہم نے بنائی جو ریکارڈ سے کم نہیں

انہوں نے کہا کہ گلگت گلستان میں 80 سہہ سکولوں کو ریگولیٹ کیا گیا اور ہر سکول میں دو دو ٹیچرز کو بھی ریگولیٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ایجوکیشن کو گاجر ملی کی طرح مارکیٹوں میں بیچا گیا اور میرٹ کا جنازہ نکال گیا قابل لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں